ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجیے مالیا کوپھرضمانت مل گئی 

وجیے مالیا کوپھرضمانت مل گئی 

Tue, 03 Oct 2017 23:49:13    S.O. News Service

لندن،3اکتوبر( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شراب بزنس مین وجے مالیاکواس سال برطانیہ میں دوسری بار گرفتارکیاگیاتھا۔ان کی گرفتاری بلیک منی سے متعلق تھی۔ انہوں نے منگل کو دوپہر کے روز لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے عدالت میں خودسپردگی کی جہاں انہوں نے معاملے میں اس نے ضمانت حاصل کی۔وجے مالیا مختلف بینکوں کے 9000 کروڑ روپے کے قرض ڈیفالٹس کیس میں بھارت میں مطلوب ہیں۔ پچھلے سال وجے مالیا ملک سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جب مختلف بینکوں نے ان سے قرض حاصل کرنے کی کامطالبہ کیاتھا۔ بعدمیں بھارتی حکومت نے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا، اور اس زمانے میں برطانیہ کی حکومت نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کو وطن واپس لے جائیں۔


Share: